سوال (3845)
کیا وتر امام کے ساتھ پڑھنے چاہیے؟ کیونکہ اکثر لوگ تراویح کی نماز امام کے ساتھ پڑھتے ہیں اور جب امام صاحب وتر پڑھاتے ہیں تو وہ چلے جاتے ہیں، ہمیں اس معاملے میں کیا کرنا چاہیے۔
جواب
وتر امام کے ساتھ پڑھنا چاہیے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
“مَنْ قَامَ مَعَ الْإِمَامِ حَتَّى يَنْصَرِفَ كُتِبَ لَهُ قِيَامُ لَيْلَةٍ” [سنن الترمذي: 806]
«جو امام کے ساتھ قیام کرے یہاں تک کہ امام سلام پھیرے دے تو اس کے لیے پوری رات کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے»
اگر بعد میں نوافل پڑھنے ہوں تو پڑھ لیں، اس بارے میں شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کا بھی کلپ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ