سوال (1911)
وتر کی دعا رکوع کے بعد پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب
قنوتِ وتر رکوع سے قبل پڑھنی چاہیے، لیکن اگر اس میں قنوت نازلہ والی دعائیں بھی پڑھنی ہوں، تو وہ رکوع کے بعد کی جائیں۔ البتہ قنوت وتر کو ہمیشہ ہی قنوت نازلہ بنادینا مناسب نہیں ہے۔ اس لیے اگر قنوت نازلہ پہ قیاس کرتے ہوئے کبھی کبھار پڑھ لے تو درست ہوگا لیکن اس کو معمول بنانا درست نہیں
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ