سوال (4098)
وتر کی دعا میں اضافے یا قنوت نازلہ کی دعا میں اضافہ بدعت میں آئے گا؟
جواب
وتر کی جو شکل ہمارے ہاں اختیار کی جا چکی ہے اس طرح صحابہ کا کوئی عمل ملتا ہے؟
وتر کی دعا کو نازلہ بنا دینا پھر باقاعدہ خصوصی اہتمام کرنا خصوصی بندہ بھی بلوانا جبکہ سامعین کی اکثریت کو معنی سمجھ ہی نہیں آتا یہاں تک کہ پڑھانے والے بھی معنی نہیں سمجھتے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
بہتر ہے کہ مسنون دعاؤں کا اہتمام ہونا چاہیے، لیکن اگر کوئی شخص حالات کو دیکھتے ہوئے دعاؤں کا اضافہ کرتا ہے تو اس پر آپ بدعت کا فتویٰ تو نہیں لگا سکتے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جن حوادث کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس حساب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دعا بھی کرتے تھے، حتی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم شخصیات کا نام بھی لیتے تھے، اس میں ظاہری بات ہے کہ ان شخصیات کا نام اور ان ممالک کا نام لیں گے، جن کے لیے ہمیں دعا کرنی ہے، بس اس کو بیلنس کرنے کی ضرورت ہے، اس لیے کہ اس میں تجاوز ہو رہا ہے، اس میں بدعت کا فتویٰ درست نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ