سوال (1244)

اگر کوئی شخص امام کے ساتھ وتر کی تیسری رکعت میں شامل ہوا تو وتر کیسے مکمل کرے ؟ اور کیا دعائے قنوت دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟

جواب

میرے خیال میں دعا اس کی ہوگئی ہے ، امام کی اقتداء کی وجہ سے اس میں تقدیم ہوگئی ہے ، دعا فرض کے درجے میں بھی نہیں ہے ، تاکید کے درجے میں بھی نہیں ہے ، دہرانہ اس کا ذاتی مسئلہ ہے ، لیکن حاجت نہیں ہے ان شاءاللہ وتر اس کا ہوگیا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

امام کی اتباع کے لیے صحیح یہ ہے کہ وہ اٹھ کر دو رکعتیں پڑھے اگر امام نے تینوں وتر اکٹھے پڑھائیں ہیں ، اگر دو رکعت پڑھا کر ایک رکعت وتر الگ پڑھایا تو آپ ایک کی نیت کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں ، اگر آپ کو نہیں معلوم کہ امام نے اکٹھے پڑھائے ہیں یا الگ الگ تو اگر آپ ایک کی نیت کر کے سلام امام کے ساتھ پھیر دیں تو ان شاءاللہ کافی ہے۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ