سوال (5962)

عن ابن عباس موقوفا قال الابتهال هکذا ورفع یدیه وجعل ظهورهما مما یلی وجهه
رواہ ابوداود
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص یرفع یدیه یدعو حتی یحاذی منکبیه ظاهرهما یلیانه
ذکرہ ابن بطال فی شرحه علی البخاری ۔۔۔

کیا یہ روایتیں سندا صحیح ہیں؟

جواب

أول الذکر شیخ البانی رحمه الله تعالى کے نزدیک صحیح اور شیخ زبیر علی زئی رحمه الله تعالى کے نزدیک حسن
ثانی الذکر مجھے مکمل سند کے ساتھ نہیں ملی ہے۔
شرح صحیح البخاری لابن بطال میں جو روایات نقل کی گئ ہیں وہ ضعیف غیر محفوظ ہیں۔
صحیح طریقہ دعا یہ استسقاء کے ساتھ خاص ہے عام طور پر دعا میں ہاتھا اٹھانا جو ثابت ہے وہ طریقہ معروف اور ثابت ہے۔ اس لئے ہمیں سنت کی اتباع کرنی چاہیے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ