سوال (5239)
سوال یہ تھا کہ ایک شخص فوت ہو گیا ہے اس کی چار بیویاں اور اولاد بھی ہے۔سوال یہ تھا کہ بیوہ کا جو 1/8 حصہ بنتا ہے وہ ہر بیوہ کے لئیے الگ الگ 1/8 ہوگا یا کل ترکہ کا 1/8 نکال کر چاروں بیوگان میں تقسیم ہوگا؟
جواب
کل ترکہ کا 1/8 یعنی آٹھواں حصہ نکال کر چاروں بیویاں اس میں برابر حصے دار ہوں گی۔
مثلا اگر 32 لاکھ کل ترکہ ہو تو آٹھواں حصہ چار لاکھ روپے بنیں گے اور ہر بیوی کو ایک ایک لاکھ روپے آ جائیں گے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ