سوال (4794)

وضوء میں الگ الگ ہاتھ استعمال کرتے ہوئے کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنے کی مستند حدیث کی طرف رہنمائی فرما دیں؟

جواب

کلی اور ناک پر پانی ڈالنے کے حوالے سے جو الگ الگ پانی لینے کی مرفوع روایات ہیں، وہ تمام ضعیف ہیں، کوئی بھی صحیح روایت نہیں ہے، باقی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے موقوفا ثابت ہے، البتہ اس بنیاد پر جواز موجود ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ