سوال (6150)
وضو کرنے سے صغیرہ اور کبیرہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں؟
جواب
جی ہاں صرف صغیرہ گناہ معاف ہوتے ہیں۔
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“مَنْ تَوَضَّأَ، فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ جَسَدِهِ حَتَّى تَخْرُجَ مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِهِ”.
«جس شخص نے اچھی طرح پورا پورا وضو کیا تو اس کے تمام بدن کے گناہ جھڑ جاتے ہیں یہاں تک کہ ناخنوں کے نیچے سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں» [صحیح مسلم: 245]
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




