سوال (5581)
وضو کے بعد مسواک کرنے سے بھی وہی ثواب ملتا ہے جو پہلے کرنے سے ملتا ہے؟
جواب
مسواک جب بھی کی جائے، مسواک منہ کو پاک کرنے والی ہے، اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے والی ہے، اس کا اہتمام ہو، ماقبل اور مابعد کی بحث نہیں ہے، بعض روایات میں ہے کہ “عند کل صلاۃ” یعنی ہر نماز کے ساتھ مسواک کرنی چاہیے، اس کی وجہ سے بعض اقامت کے وقت مسواک کرتے ہیں، جو ادلہ ملتے ہیں، ان کی وجہ سے کی جائے تو ان شاءاللہ ثواب ملے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ