سوال (5115)

وضوء کے بعد یہ دعا ” اللهم اجعلنی” پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

اس حدیث کی سند پر کلام ہے، علماء نے ضعف کا فتویٰ لگایا ہے، باقی الفاظ قابل قبول ہیں، مسنون قرار نہ دے دیا جائے، اس دعا کو الفاظ تک محدود رکھ کر اس سے فائدہ اٹھایا جائے، بس اتنی گنجائش ہے، مسنون کا درجہ نہ دے دیا جائے، کیونکہ اس کی سند ضعیف ہے، پائے ثبوت کو نہیں پہنچتی، اور بھی دعائیں موجود ہیں، وہ پڑھنی چاہیے۔ اگر کوئی یہ پڑھے تو اس کو مسنون کا درجہ نہ دے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ