سوال (6444)

اگر ہم باوضو پیدل مسجد جارہے ہوں اور راستے میں ہوا خارج ہو جاۓ تو جو مسجد باوضو پیدل چل کر جانے کا اجر ہے وہ ہمیں ملے گا یہ پھر نہیں؟

جواب

اللہ تعالیٰ کی رحمت وسیع ہے، اجر کا تعلق اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہے، بس اللہ تعالیٰ سے اچھی امید رکھیں، ان شاءاللہ، اللہ تعالیٰ اجر دیں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ