سوال (5185)
“يٰنساء النبي لستن كاحد من النساء”
معزز علماء کرام اس جملے سے یہ استدلال کیا جا سکتا ہے کہ اس مقام پر اس کے اگے پیچھے جو بھی احکامات بیان ہوئے ہیں وہ صرف خاص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے لیے ہیں؟
جواب
یوں کہا جا سکتا ہے کہ بنیادی طور پہ خطاب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج سے ہے، اہل بیت سے ہے، باقی اس کے عموم میں تمام مسلمان عورتیں داخل ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ