سوال (4669)
کیا یاجوج ماجوج نوح علیہ السلام کے بیٹے یافث کی اولاد ہے؟
جواب
دو تین اقوال ہیں، ان میں سے ایک قول یہ بھی ہے، غالباً حافظ ابن کثیر اور امام بغوی نے اپنی تفاسیر میں یہ بات لکھی ہے، بہرحال یہ قول موجود ہے کہ یہ سیدنا نوح علیہ السلام کے بیٹے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ