سوال (754)

یمن کے لوگوں کا عقیدہ کیا ہے؟ وہاں کے لوگوں کے بارے میں خبریں آتی ہیں کہ یہ اسرائیل کو جنگ کے لیے للکارتے ہیں، اسی طرح سعودیہ پر بھی میزائل مارتے ہیں، یہ کون لوگ ہیں؟

جواب

یمن میں مختلف مسالک و مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں، کچھ لوگ شافعی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، کچھ لوگ حوثی شیعہ ہیں، اور کچھ لوگ سلفی/ اہل حدیث کے منہج کے مطابق چلتے ہیں.
جن کا آپ نے ذکر کیا ہے، یہ حوثی شیعہ ہیں، ان کے عقائد و نظریات سے متعلق عربی اردو میں تفصیلی آرٹیکلز اور کتابیں انٹرنیٹ پر موجود ہیں.
مختصر یہ ہے کہ یمن بھی بعض دیگر اسلامی ممالک کی طرح خانہ جنگی کا شکار ہے، جن میں کچھ گروہ سعودیہ کے حامی ہیں اور کچھ اس کے خلاف. اسی طرح کچھ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نظر آتے ہیں اور کچھ اس حوالے سے خاموشی کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے تفصیلی معلومات کے لیے محدث لاہور کے اپریل 2015ء کے شمارے میں استاد محترم ڈاکٹر حافظ حسن مدنی حفظہ اللہ کا درج ذیل مضمون ملاحظہ فرمائیں:
سعودی اتحاد کے ذریعے یمنی بغاوت کی سرکوبی
https://magazine.mohaddis.com/home/articledetail/2983
جس میں تفصیل سے یمن کی اندرونی صورت حال اور اس کے مختلف فریقوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ