سوال (5990)
احمد زمان خان صاحب کے دو سوالات ہیں، یمن کے بادشاہ تبع جس کا درس میں ذکر ہوا ہے اسکا نام لکھ کر بتا دیں اور کیا یہ وہی بادشاہ ہیں جنہوں نے نبی کی آمد سے ہزار سال پہلے نبی کے لیئے خط لکھا تھا اور عالم کے لئے دو منزلہ گھر بنایا تھا اور جب نبی آئے تو یہ خط نسل در نسل ہوتا حضرت خالد بن زید کے پاس آیا اور انھوں نے نبی کی خدمت میں پیش کیا؟
جواب
تفسیر قرطبی اور تفسیر ابن کثیر سے پتا چلتا ہے کہ تبع کو برا بھلا کہنے سے روک دیا گیا ہے، ابو اسعد یا ابو سعد ابن کریب ان کا نام تھا، جو رسالہ یا خط ہے، اس میں کلام ہے، کوئی مرجع و مصدر نہیں ہے، بعض روایات میں ہے، جن میں کلام کیا گیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




