سوال (5898)
یانگو، ان ڈرائیو اور بائیکیا وغیرہ میں اپنی گاڑی لگانا اسکے ذریعے ہیسے کمانا شرعاً درست ہے کر سکتے ہیں؟ رہنمائی کی درخواست ہے۔
جواب
بالکل جائز ہے، یہ عام ٹیکسی یا کرائے پر گاڑی چلانے کی طرح ہے، اگر اس میں کوئی خلاف شرع یا غیر قانونی کام نہ کیا جائے، اسی طرح دھوکہ دہی، خیانت وغیرہ سے باز رہا جائے تو جائز ہے۔
اس قسم کی سروسز میں بعض خلاف شرع کام بھی لوگ کرتے ہیں، مثلا جب سواری اور ڈرائیور آپس میں مل جاتے ہیں تو وہ رائیڈ کینسل کر دیتے ہیں، تاکہ انہیں کمپنی کو کمیشن نہ دینا پڑے. یہ درست نہیں۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ




