سوال 6745
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! یتیم بچی کے نکاح یا شادی پر زکوۃ کی رقم لگائی جاسکتی ہے؟
جواب
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
یتیم ہونا بذات خود مصارف زکوٰۃ میں سے نہیں ہے، لیکن بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ یہ بچی فقیر و مسکین کے حکم میں ہے، لہذا اس کو زکاۃ دى جا سکتی ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ




