سوال (4408)

ایک یتیم بچی جس کا باپ فوت ہو چکا ہے، بھائی نہیں ہیں، چاچے راضی نہیں ہیں، کیا اس کے تائے کا بیٹا ولی بن سکتا ہے؟

جواب

تائے کا بیٹا ولی نہیں بن سکتا، جو ولایت کا حق رکھتا ہے اور موجود بھی ہے، اس سے اجازت لی جائے، اس کو سمجھایا جائے کہ آپ بے مقصد کسی بچی کی زندگی خراب کر رہے ہیں، اگر وہ ولی نہیں مان رہے تو عدالت میں چلی جائے، عدالت ولی کو معزول کر سکتا ہے، اصول یہ ہے کہ جو ولی لڑکی کا خیر خواہ نہیں ہے، اس کو معزول کیا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ