سوال (4467)
ایک لڑکی جو یتیم خانے میں پلی ہے، اب وہ وہاں سے باھر آ گئی ہے اور اس کو اپنے ولی وارثوں کو علم نھیں کے اور وہ نکاح کرنا چاہتی ہے، اس کا ولی کون بنے گا؟
جواب
ظاہری سے بات ہے کہ وہ اکیلی نہیں ہوگی، اس کا کوئی سار سنبھال کرنے والا کوئی ہوگا، اس لڑکی کو عدالت کا دروازہ دیکھایا جائے، جس کا کوئی ولی نہیں ہے، حاکم وقت اس کا ولی ہے، عدالت گورنمنٹ کے تابع ہے، اس لیے وہ لڑکی عدالت جائے گی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ