سوال (2695)
کیا یتیم پوتوں کا دادا کی جائیداد میں حصہ ہوتا ہے؟
جواب
یتیم پوتوں کا براہ راست دادا کی وراثت میں کوئی حصہ نہیں ہے، وارث اگر مورث سے پہلے چلا جائے تو اس کا حصہ نہیں ہوتا ہے، یہاں بیٹا پہلے فوت ہوگیا ہے اس لیے اس کے والد کی وراثت میں اس بیٹے کا کوئی حصہ نہیں ہے، دادا کو چاہیے تھا کہ ایک تہائی اپنے یتیم پوتوں کے لیے وصیت کرتے، اب چچاؤں کو چاہیے کہ تقسیم سے پہلے شفقت کرتے ہوئے ایک تہائی وصیت کردیں تاکہ وہ پریشان نہ ہوں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ