سوال (2021)

یزید کے بارے علماء اہل سنت کا موقف بالدلیل مطلوب ہے؟

جواب

(1) : یزید کو رحمت بھیجو۔
(2) : اس کو لعنت بھیجو
(3) : اس بارے میں سکوت اختیار کرنا چاہیے۔
حاصلِ مطالعہ آخری راجح ہے کہ اس حوالے سے سکوت اختیار کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

شیخ محترم شہادت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ میں اہل سنت کے ہاں یزید کے کردار کی کیا نوعیت ہے؟

فضیلۃ العالم سید کلیم حسین شاہ حفظہ اللہ

اھل سنت و جماعت دو آراء میں منقسم ہیں۔
(1) : قتل حسین میں براہ راست یا بلواسطہ شریک ہیں۔
(2) : قتل حسین سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ

ڈاکٹر صاحب کی وضاحت کے علاوہ حاصلِ مطالعہ یہ ہے۔
(1) : تقدیر
(2) : اھل کوفہ
(3) : عبیداللہ بن زیاد
(4) : عمر بن سعد
(5) : حاکم وقت یزید
اس ترتیب سے قتل حسین پر مورد الزام ٹھہرائے گئے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

دو باتیں ذکر کروں گا ، ایک تو یہ کہ اگر ہماری مسجد کے سامنے فجر کے ٹائم پر ایک مقتول کی لاش پڑی ہو، اس کی گھڑی، عینک، والٹ اور مقتول کی دیگر چیزیں ہماری مسجد سے درآمد ہوں، تو سوال یہ ہے کہ لوگ مسجد کے متعلقہ لوگوں پر شک کریں گے یا پانچ یا چھ سو کلو میٹر فاصلے پر جو لوگ ہونگے ان پر شک کریں گے۔ جواب بالکل واضح ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ ان کو کہیں کہ یزید کے بجائے قاتلین حسین پر لعنت کرو ، کبھی نہیں کریں گے، کیونکہ ان کو پتا ہے کہ حسین کےقاتل کوفی ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ

یزید کے بارے میں ایسا موقف اختیار کریں کہ اس کی وجہ سے سیدنا معاویہ رضی الله عنہ پر طعن کا سلسلہ مزید شروع نہ ہو، کیونکہ وہ اسی کے دروازے سے ان پر داخل ہوتے ہیں۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ