سوال (1770)

ایک ویڈیو کلپ دیکھی ہے ، جس میں مولوی صاحب نے فرما رہے تھے کہ جو شخص نو ذوالحجہ عرفہ کا روزہ رکھے گا اس کو آئندہ سال موت نہیں آئے گی ۔ کیا یہ بات درست ہے ؟

جواب

یہ خود ساختہ بات ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

یہ بات کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔ اور دوسری بات جو اس سے معلوم ہوتی ہے کہ انسان ہر سال یوم عرفہ کو روزہ رکھ کر خود کو ہمیشہ کے لیے زندہ رکھ سکتا ہے یا کم سے کم بڑھاپے تک زندہ رہ سکتا ہے مرنے کو تو کسی بوڑھے کا دل بھی نہیں کرتا اس کی بھی کوشش ہوگی کہ میں یوم عرفہ کا روزہ رکھ لوں۔

کل نفس ذائقة الموت

فضیلۃ الباحث محمد نثار ربانی حفظہ اللہ