سوال (3664)

کیا سیدنا یوسف علیہ السلام کا زلیخا سے نکاح ہوا تھا، کیا زلیخا کی جوانی لوٹائی گئی تھی؟

جواب

اس عورت کا نام زلیخا بھی ثابت نہیں ہے اور نہ ہی سیدنا یوسف علیہ السلام سے نکاح ثابت ہے، بس یہ بنائی ہوئی باتیں ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

یہ یاد رکھیں کہ تمام انبیاء میں سے کسی بھی نبی کے گھر کے لیے اللہ تعالٰی نے بدکردار تو دور کی بات ہے، بلکہ مشکوک کردار والی عورت کا انتخاب بھی نہیں کیا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی سنت کے خلاف ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی نبی کی زوجیت کے لیے اس طرح کی عورت کا انتخاب کرے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ