سوال (5756)

یوٹیوب پہ دم وغیرہ کی ویڈیو اپلوڈ کی ہوتی ہیں مختلف علماء کرام کی طرف سے تو کیا وہ سننے سے دم ہو جاتا ہے۔ مثلا جیسے نظر بد کا دم اس طرح کی ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہیں تو کیا اس کے سننے سے نظر بد کا اثر ختم ہو جاتا ہے کہ نہیں ہوتا؟ رہنمائی کر دیں۔

جواب

براہ راست مریض کو دم کیا جائے، لیکن ڈیجیٹل دور ہے، مریض تک آواز پہنچ رہی ہے تو ٹھیک ہے، اسی کو دیکھ کر اہل علم نے اپنے اپنے رقیہ ریکارڈ کروا دیے ہیں، اس سے براہ راست کا فائدہ نہیں ہوتا، لیکن بہرحال اللہ تعالیٰ کے کلام کی آواز جاتی ہے، تو اگر واقعی کیس بگڑا ہوا ہو تو شیاطین اس کو برداشت نہیں کرتے ہیں، پھر وہ نکل جاتے ہیں، اس لیے یہ جائز ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ