سوال (5480)

کیا حدیث میں جو لفظ ضب آیا ہے اس کا مطلب سانڈا ہے؟ ایک صاحب کہہ رہے تھے کہ اس لفظ کا مطلب گوہ نہیں ہے کیونکہ گوہ دریاؤں اور پانی والی جگہوں پر بل میں رہتی ہے جبکہ سانڈا خشک علاقے میں، صحابہ کرام رضی اللہ عنھم تو گوہ کو ناپسند کرتے تھے۔ وجہ توجیہ: منجد ایک عیسائی نے لکھی ہے اور اس نے اس لفظ کا ترجمہ گو لکھا ہے جس کی وجہ سے ہمارے مترجمین نے بھی وہی ترجمہ کردیا، جبکہ گوہ کے لیے ورل کا لفظ عربی میں استعمال ہوتا ہے؟

جواب

ضب کا عموماً ترجمہ گوہ کیا جاتا ہے، لیکن اس کا سانڈا ترجمہ صحیح ہے، جانور کو دیکھنے میں انیس بیس کا فرق ہوتا ہے، راجح ترجمہ سانڈا ہی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ