سوال (4569)
ایک ضعیف عورت بھی حج کے بعد طوافِ زیارت کرے گی؟ جبکہ اس کی ٹانگ میں درد اور موچ آئی ہے۔ اس سے چلنا اور طواف کرنا مشکل پڑ رہا ہے۔
جواب
جی ہاں، طواف زیارۃ ہے، آج کل ویل چئیر ہیں، ویل چئیر پر طواف کروایا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، آج کل کی سہولتوں سے فایدہ اٹھایا جائے، ماضی میں اس سواری پر بیٹھایا جاتا تھا، طواف کروانے والے کندھے پر بھی اٹھا کر طواف کروا دیتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ