سوال 6947
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ضعیف روایت فضائل میں قابل قبول ہے یا نہیں؟ جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا و الآخرہ
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جو اعمال صحیح احادیث سے ثابت ہوں۔ ان کی فضیلت میں کوئی ضعیف روایت بیان کی جائے تو حرج نہیں لیکن دیانتداری کا تقاضا ہے کہ اس کا ضعیف ہونا ذکر کردیا جائے۔ اور اگر ان کی فضیلت میں صحیح احادیث موجود ہوں تو ضعیف سے گریز ہی بہتر ہے۔
البتہ کسی عمل کا وجود و اثبات اور اس کی فضیلت سب کچھ ضعیف روایات کی بنا پر ہو تو ایسی صورت میں اس عمل کا وجود ہی ثابت نہیں تو اس کی فضیلت میں ضعیف روایت بیان کرنے کا کوئی مقصد نہیں رہ جاتا۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم امان اللہ عاصم حفظہ اللہ



