سوال (6534)

زکوٰۃ کے پیسوں سے ہینڈ پمپ لگانا کیسا ہے؟

جواب

جو شخص زکوۃ کا مستحق ہے وہ اپنے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے، مستحق زکوۃ کو زکوۃ ادا کر دی جائے وہ اپنی ضرورت کے مطابق جیسے مرضی خرچ کرے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

شیخ صاحب  ایک ساتھی کا سوال ہے  کہ کسی نے زکوۃ کے پیسوں سے ہینڈ پمپ  ایک غریب پسماندہ علاقے میں لگا دیا ہے  اب اس کے بارے میں کیا حکم ہے کیا وہ صحیح لگا ہے، رہنمائی فرمائیں، جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء

جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ!

دیکھیں زکوٰۃ تو مستحق کو دی جاتی ہے۔ اب لوگوں میں یہ ہوگیا ہے کہ کوئی راشن دے رہا ہے، کوئی پمپ لگوا رہا ہے تو بالکل سختی تو نہیں لیکن یہ خلافِ اولیٰ ہے۔ البتہ اگر علاقائی سطح پر لوگ مستحق ہیں تو اس کی زکوٰۃ بہرحال انشاء اللہ عند اللہ مقبول ہوگی۔ باقی کوشش یہی کریں کہ جو مستحق ہے اس کو براہِ راست ہی اختیارات دیئے جائیں، مالک بنایا جائے، یہی طریقہ صحیح ہے کیونکہ ہماری زکوٰۃ پر ہمارا تصرف نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ