سوال (1218)

کیا زکوٰۃ جمع کرنے والا، اگر خود بھی زکوٰۃ کا مستحق ہو تو وہ اس میں سے کچھ زکوٰۃ لے سکتا ہے؟

جواب

“والعاملین علیھا” جو زکاۃ کے لیے بھاگ دوڑ کرتے ہیں ، ان کا بھی حصہ نکالا جا سکتا ہے ، ان کا بھی حق بنتا ہے ، البتہ جس ادارے نے مقرر کیا ہے وہ اس کے لیے کچھ دیتا رہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ