سوال 6827
زکوۃ کا بہترین و افضل وقت یا مہینہ کون سا ہے؟
جواب
حولان حول یعنی ایک سال گزرنا، دینِ اسلام کی رو سے زکوٰۃ دینے کے لیے ضروری ہے، جیسا کہ حدیث میں بھی بیان ہوا ہے۔ جب یہ ایک سال مکمل ہو جائے گا تو یہی مہینہ معتبر شمار ہوگا اور یہی افضل وقت ہے۔ البتہ زکوٰۃ کا شیڈول قمری مہینوں اور چاند کے حساب سے مرتب کیا جانا چاہیے، انگریزی یا شمسی کیلنڈر کے مطابق نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




