سوال         6821

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امام صاحب میں پہلی رمضان کو زکاۃ ادا کرتا ہوں، ابھی چند دن ہیں میں نے ایک جگہ آن لائن فیس بھرنی ہے جو کہ ابھی میرے اکاؤنٹ ہے، اس کا پروسیس مکمل ہوچکا ہے، اس فیس کی ادائیگی مجھ پر ڈیو ہوچکی ہے۔ لیکن کسی وجہ سے اس کی ادائیگی میں 2 ہفتے لگ سکتے ہیں، تو پہلی رمضان کو وہ فیس مائنس کر کے زکاۃ کا حساب نکالوں یا شامل کر کے۔ جزاک اللہ خیرا۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر فیس کی پیمنٹ ڈیو ہو چکی ہے اور فیس کا شیڈول پروسس تقریباً مکمل ہے تو بہرحال اسے منہا کیا جا سکتا ہے۔ اسے نکال کر زکوٰۃ دے دیں، اس میں کوئی حرج دکھائی نہیں دیتا۔
لیکن پسندیدہ رائے یہی ہوگی کہ اللہ کو دیتے ہوئے انسان اتنی زیادہ گہرائی میں جا کر یا گویا اتنا حریص نہ ہو۔ اللہ کی راہ میں جتنا زیادہ دیا جائے وہ مبنی بر خیر ہے، اور خیر ہی آپ کی طرف لوٹائے گا۔ فرشتوں کی دعائیں آپ کو ملیں گی۔
البتہ اگر آپ اسے منہا کر دیتے ہیں، مائنس کر دیتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ لیکن اگر شامل کر کے زکوٰۃ ادا کر دیتے ہیں تو گویا کہ آپ نے، اِن شاء اللہ، جنت کما لی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ