سوال (728)

کیا اعتکاف میں بیٹھے لوگوں کو سحری و افطاری میں زکاۃ یا دیگر صدقات سے کھلایا جا سکتا ہے جبکہ اس میں تونگر و فقراء سبھی ہوتے ہیں ۔ اسی طرح مطلق سحری و افطاری میں جہاں جم غفیر ہوتا ہے تو وہاں بھی زکاۃ سے کھلانے کا کیا حکم ہے؟

جواب

اس مقصد کے لیے زکاۃ صرف نہیں کی جا سکتی ہے ، فطرانہ اور عشر بھی لوگوں کی سحری افطاری کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے ، صدقات کا یہ مصرف نہیں ہے ۔ اگر چاہتے ہیں تو اپنے خالص مال سے لوگوں کی سحری افطاری کرائیں ۔ یقینا ثواب ہوگا ۔عشر فطرانہ اور زکاۃ یہ سب فقراء و مساکین وغیرہ لوگوں کا حق ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ