سوال (3307)

کیا زکوٰۃ کے پیسوں سے قبرستان کی چار دیواری وغیرہ بنائی جا سکتی ہے؟

جواب

یہ قبرستان مصارف زکوۃ میں شامل نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

بالکل زکاۃ کے پیسے نہیں دیے جا سکتے ہیں، یہ مصارف زکاۃ میں سے نہیں ہے، اگر اس قبرستان میں دفن ہونے والے سب فقراء و مساکین اور زکاۃ کے مستحقین ہیں، تو پھر غور و فکر کیا جا سکتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہو سکتا ہے۔ کیونکہ قبرستان کی چار دیواری مصارف زکاۃ میں سے نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ