سوال (682)

کیا آدمی مسجد میں اپنی زکوٰۃ کے پیسوں سے افطاری کروا سکتا ہے یا مسجد کی کسی محفل میں کھانے کا بندوست کر سکتا ہے ؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

افطاری مصارف زکاۃ میں سے نہیں ہے۔ زکاۃ کا مصرف یہ ہے کہ مستحقین کا حق انہیں دے دیا جائے، وہ اس سے افطاری کریں یا سحری کریں یا اپنی جو ضرورت ہے، وہ خرید لیں!
دوسری بات: جب افطاری کروائی جاتی ہے، تو اس میں صرف مستحقین زکاۃ نہیں ہوتے، دیگر لوگ بھی ہوتے ہیں۔
لہذا زکاۃ کے پیسوں سے سحر و افطار کے دسترخوان لگانا درست نہیں ہے!

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ