سوال (3604)
کیا زکوٰۃ کے پیسوں سے راستہ بنوایا جا سکتا ہے؟
جواب
ویسے تو راستہ بنوانا زکوۃ کی مدات میں شامل نہیں ہے، یہ عمومی فلاح والا کام ہے، صدقات یا کسی اور ذریعہ سے بنوانا بہتر ہے۔
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ
بالکل نہیں، راستہ بنانا زکوٰۃ کے مصارف میں سے نہیں ہے۔
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ