سوال (1666)

کسی نے سوال پوچھا تھا کہ اگر کوئی شخص کسی کو زکوٰۃ کے پیسوں سے قرض دے دے اور اس کی نیت یہ ہو کہ جب یہ واپس کرے گا تو میں زکوٰۃ ادا کر دوں گا ۔
(1) : کیا ایسا کرنا درست ہے ؟
(2) : قرض والے شخص کو مہلت کتنی دے جا سکتی ہے کیونکہ اس شخص نے اپنی زکوٰۃ بھی ادا کرنی ہے۔
(3) : اگر وہ شخص قرض واپس نہ کرے تو کیا اپنی طرف سے الگ سے زکوٰۃ ادا کرنا ہو گی۔ یا پھر اس کے قرض واپس کرنے تک انتظار کرنا ہو گا؟

جواب

زکوٰۃ کے پیسوں سے قرض دینا درست نہیں ہے ، کیونکہ زکوٰۃ اس شخص پر فرض واجب ہے ، لہذا پہلے اس کی ادائیگی ہو گی ، لیکن اب چونکہ ایسا ہو چکا ہے تو اس صورتحال میں اگر وہ شخص واقعتا مستحق ہے تو اسے حالات کے مطابق مہلت دے دینی چاہیے یہ عمل باعث اجر و ثواب ہی ہے ، باقی اب یہ شخص الگ پیسوں سے اپنی زکوٰۃ ادا کرے گا ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ