سوال       6810

خاندان میں کون کس کو زکوٰۃ دے سکتا ہے؟ یعنی بیٹا باپ کو دے سکتا ہے، بہن بھائی کو؟ تفصیل سے بتائیں۔

جواب

اصول اور فروع یعنی والدین، آبا و اجداد، اور اپنی آل اولاد، جیسے بیٹے، پوتے، نواسے اور نواسیاں ان کو زکوٰۃ نہیں دی جا سکتی۔ اسی طرح یہ بھی ایک دوسرے کو زکوٰۃ نہیں دے سکتے؛ نہ بچے بڑوں کو اور نہ بڑے بچوں کو۔
اسی طرح شوہر اپنی بیوی کو زکوٰۃ نہیں دے سکتا، کیونکہ یہ سب ایک دوسرے کی بنیادی ذمہ داری اور کفالت میں شامل ہوتے ہیں۔
البتہ جو افراد ہماری کفالت میں شامل نہیں ہیں مثلاً بہن بھائی یا دیگر رشتہ دار اگر وہ ضرورت مند اور مستحق ہوں تو انہیں زکوٰۃ دی جا سکتی ہے، چاہے وہ قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔
اس طرح زکوٰۃ کا مقصد بھی پورا ہوتا ہے اور صلہ رحمی بھی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ