سوال(2385)

ایک عورت سے زکوۃ کی کیلکولیشن میں بہت بڑی غلطی ہوئی ہے، اس نے زکوۃ کم دینی تھی، لیکن اس نے حساب کتاب کرنے میں زکوۃ کافی زیادہ بنالی ہے، کیونکہ وہ بوڑھی عورت تھی اور پھر بعد میں اس نے بڑی مشکل سے اس زکوۃ کو ادا کیا اب جو زکوۃ کے پیسے اس نے زیادہ دیے ہیں اس کو وہ آئندہ سال کی زکوۃ میں ایڈ کر سکتی ہے۔

جواب

جی ہاں کوئی حرج نہیں ہے، اگر وہ زکاۃ کی کیلکولیشن میں غلطی کر بیٹھی ہے تو جو اس نے زیادہ زکاۃ دی ہے، وہ اگلے سال کی زکاۃ سے منہا کردے، اس لیے کہ ایڈوانس زکاۃ دینا جائز عمل ہے، اس کی زکاۃ ایڈوانس چلی گئی ہے، اگلے سال جتنے دیے ہیں، وہ ختم کردے۔

 

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ