سوال (4152)
کیا زکاۃ کی مد میں سے افطاری کروانا صحیح ہے؟
جواب
افطاری مصارف زکاۃ میں سے نہیں، لہذا زکاۃ سے افطاری کروانا صحیح نہیں، باقی یہ ہے کہ تمام افطاری کرنے والے مستحق زکاۃ ہیں تو پھر گنجائش دی جا سکتی ہے اور اگر عمومی طور سارے لوگ شریک ہیں تو پھر زکاۃ کی مد سے افطاری نہیں کرنی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ