سوال (4771)

فیصل آباد میں بچیوں کا حفظ کا مدرسہ ہے، شدید گرمی کے پیش نظر طالبات کے لئے مدرسے میں سولر اور اے سی کا بندوست کرنا ہے، کیا یہ انتظام زکوٰۃ کی رقم سے کیا جاسکتا ہے؟

جواب

فتویٰ اثبات ہو یا نفی، عموماً تمام مدارس بیت المال کی حیثیت پا چکے ہیں، مدارس اپنے تصرفات بیت المال کی طرح لے کر چلتے ہیں، علماء کے تو مساجد پر بھی زکاۃ لگانے کے فتوے آ چکے ہیں تو پیچھے کیا رہ جاتا ہے، سلفی حضرات کا راجح قول یہ ہے کہ مساجد میں زکاۃ نہ لگائی جائے، ایسے مدارس جن میں صرف دو اڈھائی گھنٹے کی پڑھائی ہوتی ہے، مقیم طلباء ہوتے ہیں، ان میں بھی زکاۃ نہیں دینی چاہیے، کیونکہ وہ بھی مسجد کا ہی حصہ ہیں، باقی وہ مدارس جن میں مسافر طلباء پڑھتے ہیں، باقاعدہ وہ وقف ہیں، ان میں بھلے زکاۃ لگائی جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ