سوال 6835
زکوٰۃ کس طرح نکالی جائے؟
جواب
زکوۃ نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ یک مشت دینے کی کوشش کریں تاکہ لوگ پیروں پہ کھڑے ہوں، یہ دس دس روپے جو ہمارے یہاں دیئے جاتے ہیں یا شاپنگ بیگ دیئے جاتے ہیں کہ جی راشن بیگ راشن بیگ تو یہ اپنی زکوٰۃ میں خود ہی اپنا اختیار استعمال کرنا ہے جو کہ جائز نہیں ہے۔
کسی کو چیز دلا دینا اور چیز ہے اس طرح بیگ بنابنا کے رکھ لینا اور یہی بانٹنا کہ بس یہ ہماری زکوٰۃ ہے اور پورے سال میں تھوڑا تھوڑا کرکے دینا یہ کوئی پسندیدہ عمل نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




