سوال (6316)
میری دو دکانیں ہیں ایک دوائی کی اور دوسری جوتوں اور کپڑوں کی تو کیا اگر دوائی والے دکان میں زکاة آجائے مجھ پر تو کیا میں جوتے وغیرہ دے سکتا ہوں زکاة میں؟ مدلل جواب چاہیے۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا
جواب
زکاۃ کسی بھی چیز کی ہو، آپ زکاۃ میں کوئی بھی چیز دے سکتے ہیں، کپڑوں سے، جوتوں سے دے سکتے ہیں، ہر وہ کام جو گلی سڑی نہ ہو اس سے زکاۃ ادا کی جا سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




