سوال     6684

السلام عليكم و رحمة الله و برکاتہ
اکثر لوگ زکاۃ کو ہر ماہ تھوڑا تھوڑا کرکے ادا کرتے ہیں، جب بھی کوئی سائل یا ضرورت مند آتا اسے دے دیتے ہیں پھر اس رقم کو زکوة کی رقم سے منہا کر دیتے ہیں۔ اس عمل پہ ان کا معمول رہتا ہے۔ کیا یہ عمل کتاب و سنت سے مطابقت رکھتا پے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ زکوٰۃ تو ادا ہو جائے گی مگر یہ مستحسن اور پسندیدہ طریقہ نہیں ہے۔ زکوٰۃ کا وقت مقرر ہے، زکوٰۃ اپنے مقررہ وقت میں ادا کی جائے، یہی شریعت کا منشا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ