سوال (1052)

زکوٰۃ ، صدقہ ، خیرات میں کیا فرق ہے۔ اور ان میں سے بہتر کیا ہے؟

جواب

نصاب کو پہنچنے کے بعد ایک سال گزر جانے پر مال میں سے جو اللہ کا حق ادا کیا جائے وہ زکوة ہے (فرض ہے) یہ ان کے مصارف تک پہنچانا ضروری ہے۔
صدقہ و خیرات بقیہ سال میں غرباء سے تعاون کرنا صدقہ ہے (نفلی ہے) یہ اہل خانہ پر بھی خرچ ہوتا ہے۔
یہ شراط یا فرق دینے والے کیلئے ہیں، لینے والے کیلئے نہیں، جس کو دیا جارہا ہے وہ مستحق ہے اسے یہ بتانا بھی ضروری نہیں کہ یہ زکوة ہے وغیرہ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم
یہ تفریق فقہی مسائل سمجھنے کے لئے ہے ، قرآن میں فرض مال کے لئے ، خیر، صدقہ اور زکاۃ کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ