سوال (4175)

ایک خاتون جس کے پاس نصاب تک سونے کا زیورات تھے اور اس نے اپنی تین بچیوں میں تقسیم کر دیا ہے، جبکہ وہ بچیاں ابھی نابالغ اور اس کے اپنے زیر کفالت ہیں تو صورت مذکورہ میں کیا اس پر ان زیورات کی زکوٰۃ اس پر فرض ہے۔

جواب

یہ صرف زکاۃ سے بچنے کا حیلہ ہے، یہ بات پوری دنیا جانتی ہے کہ بچیاں جب اپنے گھر کی نہ ہو جائیں تب تک ان کا سونے پر کوئی حق نہیں ہے، یہ صرف زکاۃ سے بچنے کا حیلہ ہے، ایسا نہیں کرنا چاہیے، حدیث میں آتا ہے کہ مجتمع مال کو زکاۃ سے بچنے کے لیے متفرق نہ کیا جائے، اختیارات ماں باپ کے پاس ہوتے ہیں، جب سونا نصاب کو پہنچ جائے تو زکاۃ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ