سوال (5332)
اگر کسی شخص کے پاس زکوٰۃ فطرہ صدقے کے پیسے تھے، پھر وہ پیسے اس شخص سے گم ہوگئے، اسکی تفصیلی رہنمائی فرمائیں؟
جواب
اگر انسان کا اپنا عمل دخل نہ ہو اور امانت اس سے ضائع ہو جائے، تو وہ دین دار ہی ہے۔ میں تمام دلائل کے خلاصے کے طور پر یہ بات کہہ رہا ہوں، اپنے محدود مطالعے کے مطابق۔
بشرطیکہ جو لوگ اُسے (امانت) دیتے ہیں، وہ اُس پر بھروسا کرتے ہوں، اور اب بھی بھروسا کرنے کو تیار ہوں۔
اور اُس کا طریقہ یہ ہے کہ انہیں اطمینان دلانے کے لیے، اگر ضرورت پڑے، تو یا تو قسم اُٹھا لے۔ اور مسلمان کی قسم کو ماننا چاہیے۔
بلاوجہ بدگمانی نہیں ہونی چاہیے۔
ایسا کوئی قرینہ پیش کر دیں، جس سے وہ جو اُس کے ذمے داران ہیں، منتظرین ہیں یا احباب ہیں یا دینے والے ہیں، وہ مطمئن ہو جائیں، تو ان شاء اللہ گزارا ہو جائے گا۔ یہی اس کی صورت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ