سوال (4264)

“زمانہ بڑا ظالم ہے” کیا یہ جملہ درست ہے؟

جواب

“زمانہ بڑا ظالم ہے” ایک عام طور پر استعمال ہونے والا محاورہ ہے، مگر شرعی لحاظ سے یہ جملہ درست نہیں ہے، کیونکہ:
زمانے کو برا کہنا دراصل اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو برا کہنا ہے، کیونکہ اس کا نظام اللہ ہی چلاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“لا تسبوا الدهر، فإن الله هو الدهر”

“زمانے کو برا مت کہو، کیونکہ زمانہ تو اللہ ہی ہے (یعنی زمانے کے تصرفات اللہ کے ہاتھ میں ہیں)”
(صحیح بخاری: 4826، صحیح مسلم: 2246)

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ

اگرچہ کہنے والے کی مراد لوگ ہوں لیکن جب صریح دلیل میں منع کردیا گیا تو ایسا جملہ بولنا جائز نہیں۔
حدیث قدسی:

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:«قال الله تعالى: يؤذيني ابن آدم، يسب الدهر، وأنا الدهر، أقلب الليل والنهار»[صحیح بخاری: 4826، صحیح مسلم: 2246]

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ