سوال (3629)
زمانہ رسول، صحابہ اور تابعین میں تعزیت کا کیا طریقہ رائج تھا؟ اس کی کیا صورت تھی؟ اس حوالے سے کچھ باسند صحیح ثابت ہے؟
جواب
کوئی دو ٹوک طریقے سے ہر ہر میت کا تو ذکر نہیں ملتا ہے کہ کس موقع پر کیا ہوا تھا، عمومی طور پر یہ کہتے کہ “انا لله و أنا إليه راجعون” اس کے علاؤہ (أن لله ما أخذ…….) یہ دعا دیتے تھے، اس کے علاؤہ میت کو کچھ اور دعائیں دیتے تھے، بس یہی بات ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ