سوال (3953)
میں نے زمین ٹھیکے پر دی ہے، جو کہ میرے پاس نو لاکھ آئے ہیں، کیا ان پر زکاۃ ہے؟ میرے گھر میں جو گندم میں نے ذاتی استعمال کے لیے رکھی ہے، کیا اس پر زکاۃ ہے؟
جواب
اگرزمین ٹھیکے پر دی ہے، نو لاکھ اس کے پاس آیا ہے، یہ بڑھ جائیں یا گھٹ جائیں، ان میں سے زکاۃ دے گا، اس طرح اگلے سال پھر دیکھ لے، زیادہ ہوں یا کم ہوں، اس پر زکاۃ دے گا۔ باقی رہی گندم اگر عشر دے چکا ہے، اب یہ ذاتی استعمال کے لیے رکھی ہے تو اس پر زکاۃ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ