سوال (637)

شیوخ رہنمائی فرمائیں کہ یہ مندرجہ ذیل شعر درست ہے
“زمیں سے آسماں تک آسماں سے لا مکاں پہنچے
جہاں کوئی نہ پہنچا، سرور عالم وہاں پہنچے”

جواب

لا مکاں سے مراد اگر یہ ہے کہ باری تعالیٰ مکان میں متحیز نہیں تو یہ درست ہے لیکن دراصل لا مکاں کہہ کر استوا علی العرش کا انکار کیا جاتا ہے۔ یہ ظاہر ہے کہ درست نہیں۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ